اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ سپورٹس گالا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ بوائز کھلاڑیوں کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔گرلز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Comments are closed.