بھارت اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 21 دسمبر سے شروع ہوگا

ممبئی ۔18دسمبر (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 21 سے 24 دسمبر تک وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلین ویمنز کرکٹ ٹیم میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کےدرمیان واحد ٹیسٹ میچ 21 دسمبر سے شروع ہوگا جووانکھیڈے سٹیڈیم،ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 30 دسمبر کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا ۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچز وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں ہی فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 5 جنوری کو ہوگا ،

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.