مظفرآباد۔18دسمبر (اے پی پی):صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر ججزجسٹس خواجہ محمد نسیم ،جسٹس رضا علی خان ،چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ اور جسٹس سردار لیاقت شاہین نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، عدالت العظمیٰ اور عدالت العالیہ کے ججز کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.