شہید میر ہارون ریسانی ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح

کوئٹہ 18دسمبر(نمائندہ عسکر): شہید میر ہارون ریسانی ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے ٹورنامنٹ کے پہلے دن تین شاندار میچ کھیلے گئے پہلے میچ ظفر اللہ خان جمالی ہاکی کلب اور شہید امتیاز ہاکی کلب کے مابین تھا یہ میچ ظفر اللہ خان جمالی ہاکی کلب نے 1 گول کے سکور سے جیت لیا میچ کا واحد گول محمد اسلم سینیئر نے کیا اس میچ میں امپائر رنگ کے فرائض جمال الدین اور اورنگزیب نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل افیشل محمد یاسر لودی تھے جبکہ دوسرا میچ برنی ہاکی کلب اور ینگ نعیم ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا یہ میچ برنی ہاکی کلب نے پانچ گول سے اپنے نام کر لیا اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض جمال الدین اور اورنگزیب نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل افیشل یاسر لودھی اور ایمل خان تھے دن کا تیسرا اور اخری میچ شہید میر علی کرد ہاکی کلب اور افغان ہاکی کلب کے مابین تھا یہ میچ شہید میر علی کرد ہاکی کلب نے 5 گول سے اپنے نام کیا جبکہ افغان ہاکی کلب نے دو گول سکور کیے امپائرنگ کے فرائض عبدالستار اور محمد سلیم نے انجام دیے ٹیکنیکل افیشل فہد علی اور ایمل خان تھے۔

Web Desk

Comments are closed.