الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کا ذمہ دار ہوتا ہے عام انتخابات 2024 کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کا خاتمہ ہونے کے ساتھ الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران کے زریعے الیکشن منعقد کرانے کیلئے افسران کی تربیت کے عمل کو شروع

کوئٹہ 18دسمبر(نمائندہ عسکر): الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کا ذمہ دار ہوتا ہے عام انتخابات 2024 کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کا خاتمہ ہونے کے ساتھ الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران کے زریعے الیکشن منعقد کرانے کیلئے افسران کی تربیت کے عمل کو شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور اسی حوالے سے آج کوئٹہ میں بھی الیکشن کمیشن کا افسران کو تربیت دینے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بھی شرکت فرمائی۔ تربیتی سیشن کو مختلف حصوں پر تقسیم کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سب سے پہلے یہ بتایا گیا کہ الیکشن کا انعقاد جمہوریت کیلئے سب سے ضروری ہے اور ہر وہ شہری جو 18سال کی عمر کا ہے اور قومی شناختی کارڈ رکھتا ہے وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا حق رکھتا اور اسی طرح کسی بھی قسم کی معذوری کے حامل شہری بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کی آئین پاکستان کے مطابق قومی اور صوبائی محکمے الیکشن کمیشن کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے پابند ہیں جبکہ ریٹرننگ افسر الیکشن ڈیوٹی کیلئے کسی بھی محکمے سے افسران اور اہلکار تعینات کر سکتا ہے۔ اجلاس سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے لیکر انتخابی نشان جاری کرنے کر علاوہ الیکشن شیڈول کے اعلان اور پولنگ عملے کی تعیناتی کے بارے میں بھی بتایا گیا اسکے علاوہ اجلاس میں پولنگ والے دن سے پہلے اٹھائے جانے والے اقدامات جن میں انتخابی سامان کی پر امن تر سیل سے لیکر آخری ووٹ کاسٹ ہونے تک کے جتنے بھی مراحل اور امور آتے ہیں ان کے متعلق جامع معلومات فراہم کی گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ عمدہ ٹریننگ کے زریعے سے ہی ہم الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنا سکتے ہیں لہذا جتنے بھی افسران اور اہلکار الیکشن کی ڈیوٹی میں شامل ہونگے وہ سب توجہ سے اپنی ٹریننگ مکمل کریں تاکہ اس قومی فریضہ کو احسن طریقے سے بغیر کسی ابہام کے جامع تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Web Desk

Comments are closed.