کوئٹہ 18دسمبر(نمائندہ عسکر): کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیم کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نہ کہا کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی ٹیموں اور انسداد پولیو کی ٹیموں کی گراں قدر خدمات ہیں خواہ وبائی امراض کی صورتحال ہو یا حفاظتی ٹیکہ جات کی مہمات ہمیشہ آپ لوگوں نے اپنا صف اول کردار ادا کیا ہے اسی طرح انسدا پولیو کی مہمات میں بھی آپ لوگوں نے جانفشانی سے کام لیا اور یہ صرف تب ہی ممکن ہو سکا جب انتظامیہ اور آپ لوگ ایک پیج پر ہوئے اور آگے بھی قوی امید کی جاسکتی ہے کہ انتظامیہ آپ لوگوں کے ساتھ اپنا مکمل اور بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور آپ اپنے فرائض دلجوئی کے ساتھ جاری رکھے گیں۔ ماضی میں ان مہمات کے دوران کچھ ناگوار واقعات بھی رونماء ہوئے جن میں ڈیوٹی پر مامور افراد نے جام شہادت نوش کئیں لیکن آپ لوگوں کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور اسی حوالے سے ضلعی انتظامیہ آپ لوگوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور آپ لوگوں کی سیکورٹی کو لیکر کافی سنجیدہ ہے اور اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ آپ لوگوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائی گی تاکہ آپ لوگ بہ خوف و خطر اپنا اہم فریضہ جاری رکھ سکیں خاص طور پر پولیو کے حوالے سے کیونکہ ہم ابھی تک پولیو فری ملک نہیں بن سکے کیونکہ پولیو سے پاک قرار دیے جانے کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل کم از کم تین سال تک ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہ آئے اور ماحولیاتی نمونے بھی پولیو وائرس سے پاک رہیں اس ہدف کے حصول کے لیے پولیو ویکسین کی مہمات مسلسل جاری رہنی چاہیئے اور اس سلسلے میں انتظامیہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Comments are closed.