اسلام آباد 18 دسمبر (نمائندہ عسکر)اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تھانہ آبپارہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ پڑتال کی گئی۔ اس سرچ آپریشن کے دوران 70 مشکوک افراد، 15 گاڑیوں، 23موٹرسائیکلوں، 07 دکانوں، 07 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور 08 مشکوک افراد کو شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے پر پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا۔ اس سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15، آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔
ایک دوسرے واقع اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقہ میں لڑکے نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قاتل نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کرلی۔ قاتل نے لڑکی سے شادی نہ ہونے کی بناء پر قتل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا۔
Comments are closed.