آئی ایل ایف کا بے سہارا اور معذور بچوں کے اعزاز میں کرسمس بون فائر ڈنر کا اہتمام ملک کی ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے، ناصر احمد ایڈووکیٹ

کراچی 18 دسمبر(نمائندہ عسکر): انٹرنیشنل لائرز فورم نے ڈان باسکو آرفنیج ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے یتیموں اور معذور بچوں کے اعزاز میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل(چرچ)، صدر، کراچی میں کرسمس کی تقریب کے حوالے سے بون فائر ڈنر کا اہتمام کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین، ناصر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے امن و استحکام ضروری ہوتا ہے اس کے بنیادی عناصر بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی ہیں، ILF ملک میں ان کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر امام خطیب جامع مسجد منارہ صدر، محمد سجاد عباسی، مہاراج وجے کمار، سردار ہری سنگھ، سردار ایشور سنگھ، آنند رام ہوتوانی (سیکریٹری سوامی نارائن ٹرسٹ)، مینو بھاڈیا (پارسی انجمن باغ)، الطاف حسین ساریو (ڈپٹی کمشنر سائوتھ کراچی)، منصور جیک (پی آر او بوہرہ کمیونٹی)، ڈاکٹر عاطف سعید انجم، این آئی سی ایچ اور سماجی کارکن برائن ایورسٹ بینیڈکٹ نے بھی خطاب کیا۔ جمشید علی خواجہ کی زیر نگرانی ILF ممبران نے بچوں میں تحائف اور کھلونے تقسیم کیے جبکہ چیئرمین ILF ناصر احمد نے ڈان باسکو آرفنیج ویلفیئر سوسائٹی کی سسٹر شبانہ عزیز، گڈ شیفرڈ ویلکم ہوم گرلز ہاسٹل کی سسٹر سلمیٰ، اور یتیم خانہ کے سربراہان میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر منظور آرفن ہائوس (G/B) کی فریحہ خان، مسیح انسٹیٹیوٹ آف دی ڈوٹر آف دی کراس لیج پروویڈنس کی سسٹر صائمہ راشد، لیمنس ہوم گرلز ہاسٹل کی سسٹر وینس بچن، مسز ماریہ نوید، سیانا بوائز ہاسٹل کی، سینٹ کیتھرین، میری ایڈیلیڈ گرلز ہاسٹل کے سیف الدین مٹھائی والا، کارلیٹاس کمیونٹی اسکول ڈراپ آئوٹ اینڈ ورکنگ چلڈرن کی مسز منشا نور، اینجل لرننگ سینٹر ڈراپ آئوٹ چائلڈ، کراچی کی مسز انعم ایڈون، مدر ٹریسا سسٹرز، دارالسکون ویلفیئر سوسائٹی کی سسٹر فضیلت، سنٹر فار دی سنیئر سٹیزنز، سسٹر میگی پیٹر ایس سی جے ایم، سینٹ جوزف ہوم میری ول فار سینئر سٹیزنز سسٹر کیتھرین ولسن، دارالسکون کی صدر سسٹر نرگس صادق نے قوم و ملک کی خوشحالی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدا ء پاک آرمی، پاکستان رینجرز اور غزہ میں امن و امان جنگ بندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ ILFکی پبلک ریلیشن آفیسر سیسلیا جیمز نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔

Web Desk

Comments are closed.