حب(نمائندہ خصوصی)
ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کی خصوصی دلچسپی پر حب کے علاقے ساکران گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے کمپیوٹر لیب کو اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کی تعاون سے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اسکول کے بچوں و عوامی نے ڈپٹی کمشنر حب اور اٹک سمینٹ فیکٹری کی جانب سے تعلیم دوست احسن اقدام کے متعلق تعریف کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق:
ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ حب کے علاقے ساکران گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کمپیوٹر لیب اٹک سیمنٹ فیکٹری کی تعاون سے فعال ہو گئی ہے اسکول کے بچوں نے ڈپٹی کمشنر حب اور اٹک سمینٹ فیکٹری انتظامیہ و جنرل مینجر تنویر عالم تعلیم دوست احسن اقدام کی تعریف کی جبکہ سینئر ہیڈ ماسٹر خالد ظفر صاحب کی زیر سرپرستی اور اسکول ہذا کے اساتذہ کرام ندیم حسین واہورہ، محمد طاہر بلوچ کی زیرنگرانی کمپیوٹر کلاسسز کا باقاعدہ آغاز شروع ہوگیا ہے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ساکران میں اٹک سیمنٹ پاکستان کی تعاون سے تین سال قبل کمپیوٹر لیب میں مکمل وائرنگ 2 عدد اے سی اور 10 عدد کمپیوٹر فراہم کیے گئے تھے جو کہ گزشتہ تین سال سے غیر فعال تھے ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی صاحب اسکول ہذا کے تعلیمی دورے پر آئے اور کمپیوٹر لیب کا بھی وزٹ کیا موصوف نے خراب یا قابل مرمت کمپیوٹرز کی جلد از جلد مرمت کے احکامات جاری کیے اور اپنی ذاتی دلچسپی پر خراب یا قابل مرمت کمپیوٹرز کو مرمت کروا کے کمپیوٹر لیب کی بحالی و فعالیت میں اہم کردار ادا کیا ساکران عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حب اور اٹک سیمنٹ فیکٹری اور انتظامیہ تعلیم دوست احسن اقدام کی تعریف کی ہے۔
Comments are closed.