اسلام آباد ٹریفک پولیسپی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث اسلام آباد ٹریفک پلان

اسلام آباد ٹریفک پولیسپی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث اسلام آباد ٹریفک پلان

آج مختلف اوقات میں فیض اباد، ایکسپریس ہائی وے، کلب روڈ، 9th ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آج شام ساڑھے پانج بجے سے ساڑھے چھ بجے شام تک روٹ لگایا جائے گا۔ ترجمان

رات ساڑھے بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک بھی غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس

روٹ کے باعث ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا. ٹریفک پولیس

ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی،اسلام آباد ٹریفک پولیس

شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس۔

بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب سفر کے لیئے H-8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے،اسلام آباد ٹریفک پولیس

ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے۔ ٹریفک پولیس

بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ ٹریفک پولیس

سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، IJP روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کرے۔

ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس

مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔ اسلام ٹریفک پولیس

شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ سی ٹی او

کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کےلئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں،اسلام آباد ٹریفک پولیس،

ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر

Daily Askar

Comments are closed.