حب 19مئی: آل حب شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو ڈسٹرکٹ اوپن تھری فائنل فٹبال ٹورنامنٹ2025 کا شاندار سپر فائنل میچ پاک بلوچ فٹبال کلب حب اور استاد سبزل میموریل فٹبال کلب حب کے مابین کھیلا گیا- جو مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہے میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جو پاک بلوچ فٹبال کلب حب نے 1 گول کے مقابلہ میں 4 گول سے جیت کر سپر فائنل اپنے نام کر لیا اس شاندار میچ کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ تھے گراؤنڈ پہنچنے پر مہمان خاص کا شاندار استقبال کیاگیا
بعد ازاں مہمان خاص کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا میچ کے اختتام پر مہمان خاص و دیگر مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ نیکھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئیکہاکہ منشیات کے خلاف فٹبال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے حکومت اور مقامی ادارے کھیلوں، خصوصاً فٹبال، کو فروغ دیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں صحت مند سرگرمیوں کا موقع نہیں دیا جائے گا،تووہ غیرصحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل ہونگیس موقع پر ڈی ایف اے حب کے صدر خدابخش بلوچ نے کہا کہ فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نوجوانوں کو نظم و ضبط، ٹیم ورک، اور مثبت زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔
Comments are closed.