اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

 

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

فیض آباد اسلام آباد میں ملزم سے 140عدد نشہ آور گولیاں برآمد۔

مردان کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب ایک گاڑی سے 14کلو 400 گرام افیون اور 15کلو 600 گرام چرس برآمد۔

برآمدہ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

گجرانوالہ کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران ملزم سے 1 کلو 821گرام چرس برآمد۔

برآمدہ منشیات ملزم نے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔

بنوں کا رہائشی مُلزم ابوظہبی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

جیوانی سے کراچی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

مسافر بس سے کراچی اور گوادر کے رہائشی ملزمان سے 4کلو 75 گرام ویڈ برآمد۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کاروائی

کراچی کے رہائشی ملزم کی جانب سے سری لنکا بھجے جانے والے پارسل سے 1کلو 50 گرام آئس برآمد۔

برآمدہ منشیات ہاکی کی 10عدد گیندوں میں چھپائی گئی تھی۔

باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 3 کلو 250 گرام آئس برآمد۔

باچہ خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کا پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف۔

مُلزم کے پیٹ سے 3 عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد۔

ملزم برآمدہ چرس شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بنوں کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.