بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال میں مستحق خواتین کو نقد رقم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔

 

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن19جون 2023
ساہیوال ( )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال میں مستحق خواتین کو نقد رقم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ضلع ساہیوال میں رقم کی تقسیم کے لئے 8سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 4تحصیل ساہیوال اور 4تحصیل چیچہ وطنی میں قائم ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول اور گورنمنٹ بٹالہ مسلم ہائی سکول میں قائم کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری اور اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سنٹر پر پینے کے ٹھنڈے پانی، سایہ دار جگہ اور پنکھوں کا مناسب انتظام کیا جائے اور رقم کی تقسیم کے عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ رش سے بچا جا سکے۔

Daily Askar

Comments are closed.