شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال، مستونگ کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کمی نہیں اور یہ ہسپتال مستونگ سمیت دیگر قریبی اضلاع کی عوام کیلئے قیمتی سرمایہ ہیں، کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ہسپتال کیخلاف منفی پرہپیگنڈہ کرکے ہسپتال کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔
مستونگ 19جون:۔ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال، مستونگ کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کمی نہیں اور یہ ہسپتال مستونگ سمیت دیگر قریبی اضلاع کی عوام کیلئے قیمتی سرمایہ ہیں، کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ہسپتال کیخلاف منفی پرہپیگنڈہ کرکے ہسپتال کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔ ہسپتال میں درپیش مسائل کے حل کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں، ہسپتال میں ادویات ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہیہیں، ہسپتال میں اس وقت روزانہ میجر آپریشنز ہورہے ہیں اور غریب مریضوں کی علاج و معالجہ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہیہیں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماء وسابق سٹی ناظم میرسکندر خان ملازئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری اور شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے اجلاس کے دوران کیا۔۔۔۔میر سکندر خان ملازئی نے ایک وفد کے ہمراہ دورہ کیاجبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ سید محمد ندیم شاہ بخاری نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر نوٹس کے بعد ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔۔۔۔ اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال ڈاکٹر سعیدمیروانی کے آفس میں میٹنگ منعقد ہوئی اور انھوں نے نیشنل پارٹی کے وفد اور اے ڈی سی کو تفصیلی بریفنگ دیاس موقعے پر میر سکندر خان ملازئی نیکہاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال ایک عظیم ہستی کے نام سے منسوب اور ہمارے عوام کا قیمتی اثاثہ و سرمایہ ہے اس کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے، جبکہ اس عوامی اثاثے کو بدنام کرنیکی ہر سازش کو ناکام بنائینگے اور کسی کو اس قیمتی سرمایہ کی خرابی کی اجازت نہیں دینگے بلکہ انہوں نے ہسپتال کو مزید فعال بنانے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے مل کر تعاون کرکے کام کرنے کا بھی عہد کیا، اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال ہذا کی بہتری و سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، ہسپتال میں عوامی شکایات کی فوری ازالہ کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً وزٹ کرتے رہتے ہیں، ہسپتال کی موجودہ کارکردگی قابل تعریف ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے اجلاس کے معززین کو ہسپتال میں دستیاب وسائل و درپیش مسائل و مشکلات اور دیگر امور سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہسپتال ہم سب کا قیمتی اثاثہ ہے ہمارے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف چوبیس گھنٹے عوام کو سروسز فراہم کررہے ہیں، ہسپتال 50 بیڈ پر مشتمل ہے فنڈ بھی اسی حساب سے ملتا ہے تاہم ہم 100 بیڈ سے زیادہ کا کام چلا رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ ادویات و دیگر حوالے سے کمی بیشی ہے مگر اس کے باوجود مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں، اور سیکنڈ ٹائم کلینک کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی نوٹس جاری کرچکے ہیں۔۔ انھوں نے سیاسی رہنماؤں اور میڈیا نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہسپتال کی بہتری کیلئے ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت پر وہ براہ راست رابطہ کریں فوری ازالہ کیاجائے گا اور خامیوں کو بھی دور کیاجائیگا۔
Comments are closed.