ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نیجھلاوان میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا تفصیلی دورہ کیا۔
خضدار 19 جون: ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نیجھلاوان میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی، پرنسپل جھلاوان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی بھی انکے ہمراہ تھے۔ جھلاوان میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر پرنسپل جھلاوان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی نے کالج کی مجموعی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلات سے آگاہ کیا اور تمام شعبہ جات، لائبریری، لیکچر اور سائنسی لیبارٹری کا معائنہ کیا اور کالج کے انتظامی امور کی تعریف کی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ نے کہاکہ طب کے شعبے میں اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہے جبکہ فروغ طب کی تعلیم میں جھلاوان میڈیکل کالج نے مختصر عرصے میں اپنی ایک جداگانہ پہچان بنائی ہے جس کے لیے تمام فیکلٹی ممبران داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب کی تعلیم میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگی ہی ہمیں مستقبل میں طبی ماہرین کی صورت میں بہترین ہیومن ریسورس میسر آ سکیں گی۔ انہوں نے جھلاوان میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے طلبا کو حصول علم میں مزید محنت کی تلقین کی اور تمام فیکلٹی اور طلباء کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اس ادارے میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جھلاوان میڈیکل کالج کا شمار بھی پاکستان کے مایہ ناز طبی مراکز میں شمار ہو گا ڈپٹی کمشنر نے بعداز ضلعی ٹیچنگ ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے انکی صحت اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
Comments are closed.