اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 299اہلکاروں پر مشتمل 14ویں بیسک کورس مکمل کرنے والے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کیاآء جی بلوچستان نے کہا کہ نئے فارغ ہونے والے ریکروٹس کے لئے کورس کا اختتام جبکہ ایک نئے ولولے اور وعدے کی شروعات ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سب سے اوّلیت دیں گے۔
کوئٹہ19جون:۔ اے ٹی ایف ٹریننگ سکول میں 299اہلکاروں پر مشتمل 14ویں بیسک کورس مکمل کرنے والے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کیاآء جی بلوچستان نے کہا کہ نئے فارغ ہونے والے ریکروٹس کے لئے کورس کا اختتام جبکہ ایک نئے ولولے اور وعدے کی شروعات ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سب سے اوّلیت دیں گے۔ تقریب میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بہیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر، ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری، کمانڈنٹ اے ٹی ایف کرنل (ر) اسد فاروق سمیت دیگر پولیس آفسیران بھی موجودتھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے صوبے کے امن کو برقرار رکھا ہے اے ٹی ایف سکول تربیتی معیا ر اور افسران و تربیتی عملے کی محنت سے کامیابی کے ساتھ فورس کے جوانوں کو انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دورے حاضر میں جدید تربیت دی جارہی ہے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے ویلفیئر فنڈ سے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو کیڈٹ کالجز میں اعلیٰ تعلیم دینے کیلئے ویلفیئر فنڈ کی رقم کو 6کڑور سے بڑا کر 17کروڑ 40لاکھ کر دیا گیا ہے بلوچستان حکومت محکمہ پولیس کے جوانوں کو تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور معاملات کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہی ہیمجھے احساس ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کی وجہ سے کٹھن حالات میں بھی کام کرنا پڑتاہیجس میں ہمارے افسران اور جوانوں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے تا ہم وہ فرض کو ہر صورت فوقیت دیتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ تک پیش کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے عوام کا جانی و مالی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ پولیس کودہشت گردی سے نمٹنے کی جدید تربیت دی جارہی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کرکے بلوچستان کو پر امن صوبہ بنایا جاسکے۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے مختلف عملی مظاہرے پیش کیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے تمام جوانوں کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیت کی بدولت اے ٹی ایف کے جوان اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔
Comments are closed.