وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں آئندہ مالی سال 223-24 کے صوبائی بجٹ کی منظور دے دی گئی

کوئٹہ 19 جون.وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں آئندہ مالی سال 223-24 کے صوبائی بجٹ کی منظور دے دی گئی سیکریٹری خزانہ کمبر دشتی نے کابینہ کو صوبائی محاصل اور اخراجات اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اعداد و شمار اور خدو خال پر جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط نے کابینہ کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق بریفنگ دی بلوچستان کابینہ نے مالی سال 2023-24 کے صوبائی بجٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی وزیراعلیٰ بلوچستان نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کیے بعدازاں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا۔
Comments are closed.