صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں اردن کے سبکدوش ہونے والے سفیر ابراہیم یالا المدانی کی ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں اردن کے سبکدوش ہونے والے سفیر ابراہیم یالا المدانی کی ملاقات
پاکستان اردن کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کاخواہاں ہے، صدر مملکت
پاکستان کے اردن کے ساتھ مشترکہ ثقافت اور تاریخ کی بنیاد پر بہترین برادرانہ تعلقات ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت کا دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کے لیے اردن کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے سیاسی، ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت نے اردن کی امن کیلئے کوششوں اور سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کو سراہا
صدر مملکت نے فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا
صدر مملکت کا اردن کے سفیر سے ملاقات میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار
عالمی برادری کی جانب سے اسلاموفوبیا کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور مذہب کے باہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا
***
Comments are closed.