خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور ، سوات اور مردان میں بڑی کارروائیاں

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور ، سوات اور مردان
میں بڑی کارروائیاں

200 کلو سے زائد مضر صحت چکن، 150 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف ، 870 کلو گرام سے زائد ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کرکے ضبط ، ہوسٹل میں ناقص صفائی پرکچن بھی سیل، فوڈ اتھارٹی

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز پشاور، مردان اور سوات میں مختلف خوردونوش اشیاء کے کاروباروں کے معائنے کیے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مالکان پربھاری جرمانے۔ ھی عائد کی اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کی اور بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے پشاور ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کی اور انسپکشن کے دوران ایک گاڑی سے دو سو کلو غیر معیاری مضر صحت چکن اور ایک سو پچاس لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کر کہ تلف کر دیا گیا۔ غیر معیاری چکن اور دودھ شہر کو سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق مزید کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردان خواجہ گنج بازار میں ایک گودام پر چھاپا مارا اور دوران معائنہ گودام سے آٹھ سو ستر کلو سے زائد ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کر لیا گیا ۔ مضر صحت چائنہ سالٹ کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا جبکہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کہ مزید کارروائی شروع کر دی گئی اسی طرح سوات فوڈ سیفٹی ٹیم نے سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر سوات بابو زئی میں قائم ہوسٹل کے کچن پر چھاپا مارا اور صفائی کی ابتر صورتحال ، اور ایس اؤ پیز کی خلاف ورزی پر ہوسٹل میں قائم کچن سیل کر کے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، ڈائریکٹر اپریشن فوڈ اتھارٹی الطاف حسین نے فیلڈ افسران کی کامیاب انسپکشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت سے کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تا کہ مضر صحت غیر معیاری خوراک کہ استعمال کا تدارک ممکن ہو سکے ۔

Daily Askar

Comments are closed.