میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، فیڈرز اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت، سسٹم کی استعدادکار میں توسیع،ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی20اور21جولائی 2023ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔

ملتان
میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، فیڈرز اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت، سسٹم کی استعدادکار میں توسیع،ہائی ٹینشن پولز کی درستگی، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی20اور21جولائی 2023ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVباقر پور،گروپ آف انڈسٹریز،اے ٹی ایم،اے اینڈ زیڈ سالونٹ،ایس ایم فوڈ،پیر اسماعیل،نیو لاڑ،اے اینڈ بی،صابرا،کوٹلہ اور بہادر پور فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVشاخِ مدینہ،پیراں غائب،پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سکیم فیڈر3،4،رائل آرچرڈ اور الفلاح ماڈرن سٹی فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے نو بجے دن تک،11KVعید گاہ فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVآئی ایس پی،صدیق آباد اور سی او ایس لیب فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،21جولائی کو 11KVصدیق اکبر فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.