ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز روزنامہ ”دنیا“ ملتان میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا شائع ہونے والا اشتہار جعلی ہے۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز روزنامہ ”دنیا“ ملتان میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا شائع ہونے والا اشتہار جعلی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ اینڈ پروکیورمنٹ کمیشن، بحریہ ٹاؤن اسلام آبادکی جانب سے میپکو میں بھرتی کے اشتہار کا میپکو سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ تو میپکو کا مذکورہ ادارے سے کسی قسم کا معاہدہ ہے اور نہ ہی میپکو میں ایسی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہے۔ شائع شدہ اشتہار میں متعدد آسامیاں ایسی مشتہر کی گئی ہیں جنکا میپکو میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ عوام الناس اس اشتہار کے جعلی ہونے بارے آگاہ رہیں بلکہ اپنے حلقہ احباب میں بھی آگاہی دیں تاکہ بیروزگار افراد اس ادارے کو فیس کی مد میں ادائیگی اور دھوکے سے محفوظ رہ سکیں۔ میپکو روزنامہ ”دنیا“ سے بھی رابطہ کررہی ہے اور مذکورہ ادارے کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میپکو کے حوالے سے سینکڑوں مقامی آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں جو کہ مکمل طورپر جعلی اور بوگس ہے۔
Comments are closed.