چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے زیر انتظام اندرون علاقوں میں بجلی چوری کی شرح میں کمی اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمی کے لئے ایئریل بنڈل کیبل (ABC) کی تنصیب قابل ستائش منصوبہ ہے

 

ملتان
چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے زیر انتظام اندرون علاقوں میں بجلی چوری کی شرح میں کمی اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمی کے لئے ایئریل بنڈل کیبل (ABC) کی تنصیب قابل ستائش منصوبہ ہے۔ بجلی چوری کا قلع قمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے میپکوبورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ یو ایس ایڈ کی مشکور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس /یو ایس ایڈ آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سی ای او میپکو کو ہدایت کی کہ میپکو ریجن میں بجلی چوری کی شرح میں کمی کرنے کے لئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں اور کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اے بی سی کیبل بھی نصب کی جائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ملتان/خانیوال/بہاولپور/ڈی جی خان اور دیگر شہروں کے اندرون علاقوں میں اے بی سی کیبل کی تنصیب کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اندرون شہری علاقوں میں بجلی چوری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور کرنٹ لگنے کے واقعات کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ (پی ایس آئی اے) کے تعاون سے ملتان شہر کی موسیٰ ڈویژن میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے اور میپکو صارفین کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پراجیکٹ منیجر یو ایس ایڈ پی ایس آئی اے میپکورانا عبدالستار نے کہا کہ نیاپراجیکٹ شروع کرنیکا مقصد میپکو کے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرناہے جسے ہم میپکو انتظامیہ کے ساتھ ملکر کامیاب بنائیں گے۔ صدر میپکو سپورٹس بورڈ /ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو چوہدری خالد محمود، سیکرٹری میپکو سپورٹس بورڈ حیدر عثمان اٹھنگل اور سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ نے سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ میپکو سپورٹس کمپلیکس میں انڈورگیمز کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔ کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس/بیڈمنٹن/جمنزیم/کیرم بورڈ/سنوکر کے کھیلوں کا بھی انعقاد ہورہاہے۔ ملک بھر میں میپکو پہلی کمپنی ہے جہاں افسران /ملازمین کے بچوں کو اپنی حفاظت اور صحت مند ایکٹویٹیز فراہم کرنے کے لئے تیکوانڈو کی تربیت فراہم کی جارہی ہے جہاں انٹرنیشنل کوچز بچوں /بچیوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔اس موقع پرچیف انجینئر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد، پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن سہیل بشیر، منیجر سول ورکس عبدالحمید میمن، ایڈیشنل ایکسین سول ورکس راؤمحمد افضل صابر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.