صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا
چیئرمین ایف پی ایس سی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ کو فوری طور پر چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق شاہد اشرف تارڑ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری وزیراعظم کی ایڈوائس پر 17 جنوری 2024 تک کی۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کے سیکشن 3(3)، 4(1) اور 5-A کے تحت کی گئی۔
Comments are closed.