آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سیف سٹی اسلام آباد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سیف سٹی اسلام آباد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاسیف سٹی اسلام آباد میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ کا قیام۔
ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوریونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین باہمی تعاون سے کام کریں گے۔
یہ یونٹ اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں زیر استعمال تمام سافٹ ویئرز کو جانچنے کے ساتھ انکو مزید بہتر کرنے اور نئے سافٹ ویئرزبنانے کے حوالے سے کام کرے گا۔
ان میں سائبر سکیورٹی ،ڈیٹا کی جانچ ،چہروں کو شناخت کرنے والا خودکارنظام جیسے سافٹ وئیرز شامل ہیں۔
یونٹ کے قیام کا مقصد اسلام آباد پولیس کو سافٹ وئیر کی آزمائش کرنے اور نئے سافٹ وئیر بنانے میں خود کفیل بنانا ہے۔
Comments are closed.