نگران حکومت پنجاب کی لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے سربراہ منصور قادر نے راولپنڈی کے دورے کے دوران محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کو تیاریاں مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اہور، 19 جولائی:……نگران حکومت پنجاب کی لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے سربراہ منصور قادر نے راولپنڈی کے دورے کے دوران محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کو تیاریاں مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں راولپنڈی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصور قادر نے کہا کہ محرم کی حساسیت کے پیش نظر پولیس اور سول انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ لآ اینڈ آرڈر کی وزارتی کمیٹی کے اراکین عامر میر، اظفر علی ناصر اور ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ راولپنڈی میں اعلی پولیس اور سول حکام سے تفصیلی ملاقات اور انکی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد منصور قادر نے کہا کہ راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے سربراہ منصور قادر نے راولپنڈی اجلاس کے دوران آر پی او اور کمشنر کو ہدایت کی کہ شہر کے حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹ کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو پائیں۔ یاد رہے کہ وزارتی کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کی تمام ڈویژنوں کے دورے کر رہی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ اس حوالے سے سیکورٹی انتظامات اور مرکزی جلوسوں کے روٹس کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

٭٭٭٭

2
Attachments
• Scanned by Gmail

Daily Askar

Comments are closed.