ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال کی زیر صدارت پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ، ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) جھل مگسی تنویر احمد بلیدی اور مختلف محکمہ جات کے سربراہان ایریا انچارج صاحبان و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
گنداواہ/جھل مگسی19جولائی: ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال کی زیر صدارت پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ، ڈی ایس ایم (پی پی ایچ آئی) جھل مگسی تنویر احمد بلیدی اور مختلف محکمہ جات کے سربراہان ایریا انچارج صاحبان و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ضلعی ناظم صحت جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں برس یکم اگست سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں گھرگھر جاکر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران خود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جا?زہ لیتے ھو?ے خود بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں مصروف عمل ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ محکمہ صحت و پولیو ٹیمز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جاری پانچ روزہ پولیو مھم میں اپنا بھر پور تعاون یقینی بنائیں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس خطرناک و موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے
Comments are closed.