اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے پشین میں امن عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے، نہ صرف پشین شہر بلکہ ڈسٹرکٹ بھر میں امن و سلامتی اور حکومتی عمل داری قائم ہے اس سلسلے میں کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔
پشین19جولائی:اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے پشین میں امن عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے، نہ صرف پشین شہر بلکہ ڈسٹرکٹ بھر میں امن و سلامتی اور حکومتی عمل داری قائم ہے اس سلسلے میں کسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں لیویز اور پولیس کی طویل جدو جہد اور بڑی قربانیوں سے امن و امان کی بحالی ممکن ہوئی ہے، ہم اسے کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں امن و سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کے عوام انتہائی باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد مشکوک اشخاص پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی متعلقہ لیویز اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔
Comments are closed.