وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے عوامی نوعیت کے اہم اقدامات کی تفصیل طویل ہے جو مفاد عامہ کے تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں

 

کوئٹہ19 جولائی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے عوامی نوعیت کے اہم اقدامات کی تفصیل طویل ہے جو مفاد عامہ کے تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے گئے ہیں وزیراعلیٰ نے ہمیشہ اپنے عمل سے ایک عوامی وزیراعلیٰ کا تاثر دیا ہے اور ان کے اس مثبت کردار کو عوامی سطح پر سراہا بھی جا رہا ہے اور ان کے جانب سے لیے جانے والے اقدامات کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے وزیراعلیٰ کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے گزشتہ عرصے میں جو اقدامات کیے ہیں ان میں سے چیدہ چیدہ اہم اقدامات کا ذکر کرنا ضروری ہے جس میں صوبے کے جامعات کو 2.5 ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ کا اجراء،صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات کاانعقاد،سیلاب اور زلزلہ زدگان کی بروقت امداد اور بحالی،پر امن ماحول میں ڈیجیٹل مردم شماری،19 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد،صوبے میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد،صحافیوں کے لیے رہائشی کالونی اور ہاکرز ویلفیئر فنڈ کا قیام،ماہی گیروں کے لیے رہائشی کالونی،ماہی گیر کا درجہ مزدور کے برابر قرار،گوادر کو اسپیشل ڈسٹرکٹ کا درجہ, پی پی ایل کے ذمہ صوبہ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے عملی اقدامات،سیندک میٹل لمیٹڈ کی جانب سے صوبے کو 2.5 ارب روپے کی ادائیگی،نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کا قیام، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ،بارڈر ٹریڈ کی موثر روانی کے لئے بارڈر مارکیٹوں کا قیام،صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹرن اساتذہ کی مستقلی،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر انتظام سرچ کمیٹی کی سفارشات پر جامعات کے وائس چانسلرز کی نامزدگی،اساتذہ کی ان کے متعلقہ اضلاع میں تعیناتی،غیر فعال سکولوں کی فعالی،پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح،ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل،ماہ رمضان میں صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کی فراہمی،صوبے میں گندم کی قلت کو دور کرنے اور عوام کو وافر مقدار میں گندم کی فراہمی کے اقدامات،ٹریفک انجینئرنگ بیورو کاقیام، جیڈاکے37 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،لواحقین کوٹہ (متوفی کوٹہ) کی بحالی،لینڈ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن،صوبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ای خدمت مراکز کا قیام،کوئٹہ میں شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کا قیام اور فعالی اور محکمہ پولیس بلوچستان میں اینٹی رائٹ وومین ونگ کے قیام سمیت صوبہ بھر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ان تمام اقدامات کا مقصد بلوچستان کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کی جانب قدم بڑھانا ہے وزیراعلیٰ نے ہمیشہ اپنے ہر عمل سے اس تاثر کو بڑھاوا دیا ہے کہ منتخب صوبائی حکومت عوام کے طاقت کے بدولت وجود میں آئی ہے اور وہ اپنے ہر عمل کے لیے عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.