ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وڈھ کی صورتحال پر چلائی جانے والی ویڈیو کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے وڈھ کی صورتحال ایسی نہیں جیسا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو چلا کر منفی تاثر دینے کی کوشش جارہی ہے

 

خضدار 20 جولائی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وڈھ کی صورتحال پر چلائی جانے والی ویڈیو کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے وڈھ کی صورتحال ایسی نہیں جیسا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو چلا کر منفی تاثر دینے کی کوشش جارہی ہے اپنے ایک وضاحتی بیان میں ڈپٹی کمشنر نے زور دیا ہے کہ عوام الناس اس قسم کے منفی پراپیگینڈہ پر یقین نہ کریں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس ویڈیو کو آگے نہ بھیجیں ۔

Daily Askar

Comments are closed.