چمن(نامہ نگار ) اقراء علمی مرکز چمن میں ششماہی امتحانات کے رزلٹ سرمنی کا ایک پر وقار تقریب منعقد ہوا تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے چمن کے سنئیر صحافی ڈائریکٹر اقراء علمی مرکز چمن سید سردار محمد خوندئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہالت کی اندھیروں سے نکلنے کا واحد راستہ تعلیم ہی ہے اس وجہ سے علم ہر مرد اور عورت پر فرض کرنے کی تاکید کی گئی ہے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بچوں نے مختلف ملی نغمے پیش کئے اور بہترین تقاریر کئے تقریب سے جمعہ خان اچکزئی مولانا حافظ عبدالواسیع مولانا عطاء اللہ نذیر احمد اچکزئی احمد خان آمان اللہ شادمن ولی اللہ محمد نسیم نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سردار محمد خوندئی نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو ہر لحاظ سے تیار کرنا چاہیے سورج طرح روشن ہے کہ مستقبل میں علم کے بغیر گزارہ کرنا بھی مشکل ہو جائے گا بچوں کی نگرانی انکی کردار اور اداب زندگی پر توجہ دینا ہوگا آج اس وقت دنیا نے ایک گاؤں جیسا شکل اختیار کر گیا اور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا راج ہے مگر ہم پھر بھی علم کی اہمیت سے آگاہ نہیں ایک شاندار مستقبل کے لئے ہمیں اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ اس کی تدارک کس طرح کی جائے یاد رہے کہ اس طرح کا ایک پر وقار تقریب اقراء علمی مرکز گرلز سیکشن میں بھی منعقد ہوا جس کی صدارت ثمینہ اچکزئی نے کی طالبات نے تقاریر کئے دونوں اداروں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے
Comments are closed.