شانگلہ: رانیاں چلو سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم سندھ میں کچے کے ڈاکو کے گرفت میں ویڈیو کی سکرین شاٹ

شانگلہ(رپورٹ/ابرارحسین)شانگلہ کے یونین کونسل رانیال چچلوسے تعلق رکھنے والے محمداسلم گزشتہ ایک ماہ سے سندھ میں کچے کے ڈاکو کے گرفت میں،ایک کروڑ روپے کی تاوان کیلئے مغوی پر ہر طرح کا ظلم کیا جارہے ہیں۔ محمد سلیم کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا پر فریاد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔محمداسلم اپنی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔محمد سلیم کی وائرل ویڈیو میں انھیں زنجیروں میں باندھا گیا ہے،دو منٹ کی جاری شدہ ویڈیو میں مغوی محمد سلیم کے دونوں پاؤں سے خون بہہ رہا ہے جبکہ ساتھ نہ دیکھنے والا شخص ان کو لاٹھی سے ماررہا ہے۔محمد سلیم نے ویڈیو میں حکمرانوں،شانگلہ کے نمائندوں اورپورے سندھ میں بسنے والے پختونوں سے روتے ہوئے اپیل کی ہے کہ انھیں چڑوایا جائے۔ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے گزشتہ15دنوں تک کچھ نہیں کھایا،زنجیروں سے جھکڑا ہوں،انتہائی سخت حالات میں ایک کھائی میں پیڑھ کے نیچے زخمی حالت میں جاری ویڈیو کو جمعہ کے روز وائرل ہوتے ہی ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا اور شیئر کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ،نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد اعظم خان و دیگر کو واقعہ سندھ حکومت کے ساتھ اُٹھاکر محمد سلیم کی فوری رہائی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کردیا۔محمد سلیم نے ویڈیو کے آخر میں پختونوں سے استدعا کی کہ ان کیلئے نکلے پورے سندھ کو بند کریں جب تک یہ رہا نہہوں۔کچھ دن پہلے ایک شخص کو ڈاکوں نے اغوا کیا جب علاقہ مکینوں نے شکار پور جیکب آباد بلوچستان روڈ کو بلاک کیاتو 3 گھنٹوں کے اندر اندرشخص کو بازیات کرالیا گیا۔۔

Daily Askar

Comments are closed.