شانگلہ کے یونین کونسل ڈھیری کے بالائی گاؤں دولو زڑہ میں زہریلے کھمبی (مشروم)کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جان بحق

 شانگلہ کے یونین کونسل ڈھیری کے بالائی گاؤں دولو زڑہ میں زہریلے کھمبی (مشروم)کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جان بحق جبکہ3 کی حالت غیر ہو گئی۔ جس میں 2 کی حالات تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ جان بحق ہونے والوں میں مصباح الحق، امتیاز الحق پسران بخشی شامل ہے جبکہ حالت غیر ہونے والے تین افراد کو الپوری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف سوات منتقل کر دیا گیا ہے جس میں دو کی حالات تشویش ناک بتائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ شانگلہ جیسے بالائی علاقوں میں مون سون گزرنے کے بعد بالائی علاقوں کے بیشتررہائشی کھمبی (مشروم) کی کھانے میں استعمال اور فروخت کرتے ہیں جس میں اکثر تجربہ نہ رکھنے والے اور کھمبی (مشروم) کی پہچان مشکل ہو جاتی ہے اور ہر سال ایسے واقعات نمودار ہو جاتے ہیں۔۔

Daily Askar

Comments are closed.