شمالی وزیرستان میں دھماکے سے11 مزدور جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکاشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقےگل میرکوٹ میں سویلین گاڑی کےقریب ہوا،گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے باعث 11 مزدور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسوقت دو مزدور شدید زخمی اور تین لاپتہ ہیں۔زخمیوں اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.