کوئٹہ 19 ستمبر۔نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اے این پی کے رہنما ارباب غلام محمد کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اپنے ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہاہے کہ صوبے کا پر امن خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا کر ایک پرامن اور محفوظ ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا جو نگران حکومت کی اولین زمہ داری ہے نگران وزیر نے مرحوم ارباب غلام محمد کے لواحقین اور اے این پی کی قیادت سے اس افسوسناک واقعہ پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
Comments are closed.