نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت منگل کو یہاں بلوچستان ٹریفک انجنئیرنگ بیورو کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکریٹری قادر شکیل خان پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، کمشنر کوئٹہ ، ڈی آئی جی پولیس ، ڈی جی بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو ، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن و دیگر حکام نے شرکت کی بورڈ اجلاس میں بلوچستان ٹریفک بیورو کے انتظامی و مالی امور کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ فنانس کی سب کمیٹی قائم کردی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ٹریفک بیورو کی مستقل فعالیت کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے جبکہ ٹریفک بیورو افسران و عملے کے مجوزہ سروس رولز پر دوبارہ نظرثانی کرکے آئندہ بورڈ اجلاس میں پیش کیا جائے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک انجنئیرنگ بیورو کا منصوبہ اس وقت ہی کارگر ثابت ہو سکتا ہے جب اس میں تمام منسلکہ محکموں کی تجاویز بھی شامل ہوں اس کے ساتھ ٹریفک سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ٹریفک بیورو کے لئے فراہم کردہ وسائل کا درست استعمال اشد ضروری ہے، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ ٹریفک بیورو نمایاں اور منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرے جس سے عوام کو نمایاں تبدیلی محسوس ہو ۔
Comments are closed.