نصیرآ باد19ستمبر:-نصیرآباد میں عوام کو سستے داموں سبزی فروٹ کی فراہمی اور سرکاری نرخ ناموں پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلیے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اجمل مندوخیل اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی نے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں کی نیلامی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر بات چیت کرتے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سے شہریوں کو بہتر نرخ ناموں پر سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے مارکیٹ کمیٹی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا شفاف انداز سے نیلامی کا عمل شروع کیا جائے جس میں ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ شریک ہوگا تاکہ صحیح معنوں میں نیلامی کا عمل مکمل ہو اور اس کے فوائد عوام کو مل سکیں جو ریٹ مختص کئے جائیں انہی ریٹس پر بازار میں جائز منافع پر فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی غیر مناسب طریقے سے عوام سے رقم بٹورنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے بتول اسدی نے کہا کہ نصیرآباد کی سبزی منڈی کا شمار بلوچستان کی سب سے بڑی منڈیوں میں شمار ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس منڈی سے عوام کو صحیح نرخ ناموں میں سبزیاں فراہم کی جائیں جس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے جائے تعیناتی پر سبزی اور فروٹ کے ریٹس سرکاری نرخ ناموں پر فروخت کرنے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ خود ساختہ ریٹس بڑھانے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ہم عوام کو مناسب ریٹس پر سبزیوں کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.