محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پرسائل کو25لاکھ 38 ہزار 332 روپے کے واجبات کی ادائیگی

محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر سائل کو25 لاکھ 38 ہزار 332 روپے کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی۔
درخواست گزا ر نے دفتر ہذا میں شکایت گزاری کہ سائل نے زیتون سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں 5 مرلہ رہائشی اور 4 مرلہ کمرشل پلاٹ 10 سالہ اقساط پر خریدے جسکے بعد سوسائٹی نے دس سال کی بجائے سائل سے تین سال کے لحاظ سےاقساط کی ڈیمانڈ کی۔ جس پر سائل نے احتجاج کیا تو سوسائٹی نےپانچ سالہ اقساط کا پلان سائل کے گوش گزار کیا جو کہ سائل نے قبول نہ کیا۔ متعدد بار درخواستیں دینے اوربھاگ دوڑ کرنے کے بعد جب سائل کی شنوائی نہ ہوئی تو سائل نے جمع کروائی گئی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا جس پر سوسائٹی نے دس فیصد کٹوتی کر کے بقیہ رقم سائل کو واپس ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی توسائل اس پر رضا مند ہوگیا۔ اگلے دن جب سائل تمام کاغذات اور اشٹام پیپر لے کر سوسائٹی گیاتو سوسائٹی والوں نے کہا کہ رہائشی پلاٹ تو ریفنڈ ہوجائے گا مگر کمرشل پلاٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔ سائل نے منت سماجت بھی کی لیکن بےسود رہی۔ سائل دو سال سے اسی پریشانی میں مبتلا ہے۔ استدعا ہے کہ سائل کو پلاٹ ہائے کی جمع کروائی گئی رقم واپس دلوائی جائے۔
اس ضمن میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان) ر( نے ہدایات جاری کیں کہ فوری بنیادوں پر سائل کی داد رسی کی جائے ۔
حسب الحکم کارروائی کے نتیجے میں زیتون سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے سائل کو رہائشی پلاٹ رقبہ تعدادی پانچ مرلے کی رقم مبلغ 6 لاکھ35 ہزار روپے جبکہ کمرشل پلاٹ رقبہ تعدادی چار مرلے کی رقم19 لاکھ3 ہزار 332 روپے جن کا مجموعہ25لاکھ38 ہزار332 روپے ہے ادا کی جا چکی ہے اورجس سے سائل کی داد رسی ہوچکی ہے۔
درخواست دہندہ نے اس بروقت مدد پر دفتر محتسب پنجاب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

Comments are closed.