لاہور، 19 نومبر: ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور محمد طاہر وٹو کی جانب سے آج 20 نومبر کو عملے میں برقی موٹر سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے پہلا حکومتی ادارہ ہے جس نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس طرح ایندھن پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات کو تقویت ملے گی۔ ترجمان نے کہا کہ برقی موٹرسائیکلوں کی بیٹریوں کا ایمیشن ریٹ صفر ہے جو پی ایچ اے کے صحت مند ماحول کے عزم کا اظہار ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے صوبائی دارلحکومت میں شجر کاری پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تا کہ شہریوں کو سرسبز ماحول دستیاب ہو۔ اس ضمن میں ایک کاروباری ادارے کی شراکت داری میں 10 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔
Comments are closed.