گدر کو حق دو کے نام سے گدر کے علمائے کرام،سیاسی و سماجی شخصیات کی سربراہی میں پر امن ریلی
1122 ریسکیو سینٹر کو گدر سے منتقلی ہمیں منظور نہیں،آغا نادر شاہ
گدر کو بنیادی سہولیات سے محرومی اب چلنے نہیں دینگے،عبدالروف ریکیاے سی گدر کی دفتر کو گدر کے مرکزی علاقوں میں شفٹ کیا جائے،جمعیت علمائے اسلام میر عبدالقدوس رودینی
کس مد میں گدر کے عوام ذلیل کیا جا رہا ہے،جے یو آئی رہنما میر مقبول جان گرگناڑی
تحصیل گدر کو سرکاری سطح پر پسماندہ رکھنا افسوسناک ہے،جے یو آئی رہنما میر محبوب علی زہریسب ڈویژن گدر کا تحصیلی حوالے بنیادی سہولیات فراہم کیا جائے،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالشکور مینگل
مرتے دم تک 1122 ریسکیو سینٹر کو گدر سے منتقل نہیں ہونے دینگے،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما یوسف علی ساسولی
علاقائی لیول پر عوام کی بنیادی حقوق غضب ہونے نہیں دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر الطاف حسین محمد حسنی
ہم پرامن لوگ ہے،ہمیں مجبور نہ کیا جائے،ڈاکٹر وحید احمد لانگو۔
گدر بازار میں تحصیلی سطح پر بنیادی سہولیات سے محرومی،1122 ریسکیو سینٹر،اے سی گدر کی دفتر منتقلی کے خلاف تحصیل گدر سے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد میں ریلی کا انعقاد،گدر کی پسماندگی پر ایک پلیٹ فارم کے زریعے حل کرنے پر اتفاق،متفقہ طور پر پرامن ریلی میں علاقائی مفادات پر کمپرومائز نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بروز اتوار صبح 11 بجے تحصیل گدر کے مختلف علاقوں میں تعلق رکھنے والے شخصیات سادات قبیلہ کے رہنما آغا نادر شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبدالروف ریکی،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر عبدالقدوس رودینی،میر مقبول جان گرگناڑی،میر محبوب علی زہری،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما یوسف علی ساسولی،عبدالشکور مینگل،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر الطاف حسین محمد حسنی،ڈاکٹر وحید احمد لانگو،حاجی پیر جان زہری،میر نادر لہڑی،محمد اسحاق ریئسانی،حاجی محمد رفیق ہارونی،میر کرین ریکی،فیاض مینگل،عبدالنبی ہارونی،حاجی سیف اللہ مینگل،عبدالوہاب مینگل،مہیم خان مینگل،عرفان زیب مینگل،نوجوان اتحاد گدر کے مرکزی چیئرمین ظفر بلوچ،میر اشفاق گرگناڑی،حبیب الرحمان،بھائی ممتاز،حافظ محمد گل ریکی،ظہیر مینگل،ہدایت اللہ زہری،ڈاکٹر لال محمد ریکی،میر خان جان گرگناڑی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ظفر اللہ کھیازئی،غلام رسول زہری،اختر بلوچ،عبدالمالک رودینی،خدا رحیم محمد حسنی،عبدالحکیم محمد حسنی،شفیق الرحمان محمد حسنی،عبدالرشید محمد زئی،نور احمد مینگل،عمران جان،حفیظ لالا،مجیب اللہ ریکی،فاروق ساسولی،احمد خان کھیازئی،حاجی لال جان مینگل،ناصر زہری،سلطان ابراہیم،علی احمد کھیازئی،نور احمد قلندرانی،حاجی نعمت اللہ زہری،محمد گل میروانی،محمد انور،حافظ قلندرانی،علی احمد مینگل،نعمان ریکی غفاد دانش سمیت سول سوسائٹی گدر،نوجوان اتحاد گدرسمیت دیگر لوگوں کی تعاون سے گدر بازار میں تحصیل گدر سے 1122 ریسکیو سینٹر اور اسسٹنٹ کمشنر گدر کی دفتر منتقلی کے خلاف 1122 ریسکیو سینٹر گدر کے سامنے و گدر بازار میں ایک پرامن ریلی نکالی گئی جوکہ ریلی انتہائی پرامن طور پر میر منظور احمد گرگناڑی میموریل مارکیٹ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی اور اس موقع پر موجود شرکاء سادات قبیلہ کے رہنما آغا نادر شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبدالروف ریکی،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالقدوس رودینی، جے یو آئی کے رہنما میر محبوب علی زہری،جے یو آئی کے رہنما عبدالشکور مینگل،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما یوسف علی ساسولی،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر الطاف حسین محمد حسنی،ڈاکٹر وحید احمد لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا 1122 ریسکیو سینٹر گدر کی منتقلی گدر کے عوام کے ساتھ ایک ظلم ہے کیونکہ گدر کے واحد سینٹر 1122 ریسکیو سینٹر ہے جہاں ٹریفک حادثات میں بروقت پہنچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہیں جو ہمیں کسی صورت برداشت نہیں جبکہ ڈویژن گدر کو انتظامی حوالے سے پسماندہ رکھا جارہا ہے اس کے واضح ثبوت اسسٹنٹ کمشنر گدر کے دفتر منتقلی ہے اور گدر کے آبادیوں کو چھوڑ کر کسی کے فرمائش پر ایک ویرانہ میں منتقل کردیا گیا ہے ہم اپنا حقوق لینا بہتر جانتے ہیں،گدر کے عوام کو مزید پسماندہ ہونے نہیں دینگے،انتظامی حوالے سے گدر کے ساتھ پہلے سے ناروا جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اب یہ ظلم نہیں ہونے دینگے،انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کو ہمیشہ کی طرح اب بھی رد کرتے ہیں۔
Comments are closed.