وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے تربت کے علاقہ بالگتر ہونے والی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے تربت کے علاقہ بالگتر ہونے والی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک مذمتی پیغام میں نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی،پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیر داخلہ نے دھماکہ میں جان بحق ہونے والوں افراد کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلے دعا بھی کی۔

Web Desk

Comments are closed.