ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت امن وامان کے سلسلے میں لیویز فورس کے آفسران اور متعلقہ تمام تھانوں کے ایس،ایچ،اوز کو سہولیات کی فراہمی اور کارکر دگی کا جائزہ اجلاس

پشین 19دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت امن وامان کے سلسلے میں لیویز فورس کے آفسران اور متعلقہ تمام تھانوں کے ایس،ایچ،اوز کو سہولیات کی فراہمی اور کارکر دگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ایس،ایچ،او لیویز ہیڈ کوارٹر محمد یونس،ایس،ایچ،او سرانان اطہر خان،یارو تھانہ کے عنایت اللہ،تھانہ بوستان سے بشیر آغا، علی زئی تھانہ انچارج حکیم اللہ،تھانہ خانوزئی کے جلال الدین،نانا صاحب تھانہ انچارج زین الدین،حمید اللہ تھانہ برشور اور نصیب اللہ انچارج تھانہ حرمزئی سمیت تھانہ سلطان کے ایس،ایچ،او نظر گل ڈپٹی کمشنر سکواڈ انچارج عطاء اللہ و دیگر انتظامی آفسران نے بھی بھر پور شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں امن وامان کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس نے ہمیشہ کم وسائل میں جرائم کی بیخ کنی اور مفادعامہ کی خاطر اہم کردار اداکیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم مزید بہتر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے لیویز فورس کو ایک مثالی فورس بنائیں اس بابت لیویز فورس کے اہلکاروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے ہدایات جاری کئے کہ لیویز فورس ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نظر رکھیں اور نگرانی جاری رکھیں جبکہ چیکنگ اور گشت میں مزید بھی اضافہ کرنا بھی اہمیت کا حامل ہیڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر تھانہ کو چار موٹرسائیکل اور دو گاڈیاں فراہم کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد بھی ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا ہے کیونکہ عوام کی نظر میں لیویز فورس ایک مثالی فورس ہے،ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کار روائی عمل میں لائی جائے اور اس بابت ایک مفصل رپورٹ مرتب کیا جائے جبکہ قانون شکن عناصر اور مشکوک افراد کے نقل و حرکت پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سیبروقت بخوبی نمٹا جا سکے تاہم اس ضمن میں انتظامیہ کے ساتھ عوامی تعاون بھی اہمیت کا حامل ہے اور عوام کو شر پسند عناصر سے محفوظ رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ عوامی مفاد میں امن و امان کی مکمل بحالی انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

Web Desk

Comments are closed.