ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت موسم سرما کی ممکنہ شدید بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی پیشگی تیاریوں اورحفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اجلاس

پشین19دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت موسم سرما کی ممکنہ شدید بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی پیشگی تیاریوں اورحفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران کے علاوہ محکمہ ایریگیشن، پی،ڈی،ایم،اے، ایجوکیشن،صحت،سی اینڈ ڈبلیواورمیونسپل کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران بھی شریک تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نیمتعلقہ محکموں کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت مشترکہ تعاون اور برساتی نالوں کی بحالی،سیوریج سسٹم کی بہتری اور صاف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اوربرفباری سے قبل تمام برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کار روائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے متعلقہ محکمے فوری طور پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام ادارے برسات سے قبل اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں جبکہ ضروری مشینریز، ڈی واٹرنگ پمپس اور ریسکیو عملے کو الرٹ رکھا جائے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے متوقع شدید برفباری اور بارشوں کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ بارشوں کی صورت میں مالی اور جانی نقصانات کو کم کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی کنٹی جینسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ شہریوں کو فوری طور پر مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے،اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر رکھی جائے اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے ایکسین محکمہ ایریگیشن کو ہدایت کی کہ مشینری سمیت ایس،ڈی،اوز اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ محکمہ صحت تمام ہسپتالوں میں اسٹاف کی مکمل حاضری،ادویات کی موجودگی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں ۔

Web Desk

Comments are closed.