صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کا اجلاس

گلگت 19 دسمبر (نمائندہ عسکر): صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد ،ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ نگر/ایڈمن عابد رازق ، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ حسنین رضا ، پی-ایس ٹو سیکریٹری سید توقیر عباس اور محکمہ فنانس گلگت بلتستان کا نمایندہ ٹرانسپورٹ آنرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نمائندے، ٹرانسپورٹ یونین گلگت بلتستان کے نمائندے سوزکی ڈرائیور یونین کے صدر اور نیٹکو گلگت بلتستان کے نمایندگان اس کے علاوہ رینٹ اے کار سروس کے نمایندے نے شرکت کیں ۔حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات میں میں کمی کے پیش نظر تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی مشاورت سے ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور پیٹرول کی گاڑیوں کے کرایوں میں 3 فیصد کمی کے لئے شفارشت پیش کیے گئے جس پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے منظوری دے دی ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز فارورڈنگ کے کرایہ ناموں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش،تعمیراتی سامان،(سیمنٹ،سریا و دیگر) پھل و سبزیوں کے قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی جس سے عام عوام تک فائدہ پہنچ جائے گا ۔ اجلاس کے آخر میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق اور سیکرٹری ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان اور ذمہ داروں کو ہدایات جاری کیے ہیں کہ وہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر فوری طور پر عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

Web Desk

Comments are closed.