نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ (آج)کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

کوئٹہ۔19دسمبر (نمائندہ عسکر): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج (منگل کو )کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ کے پہلے ہزارگی زبان کے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

بعد ازاں نگران وزیراعظم بلوچستان میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم بلوچستان کی جامعات کے طلبا سے گفتگو بھی کریں گے۔

Web Desk

Comments are closed.