اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ، 56 کلو منشیات برآمد ، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔19دسمبر (نمائندہ عسکر): اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں 5 کاروائیوں کے دوران 56 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 126 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-183 دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا، خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 27.5 کلوگرام چرس جبکہ دالبندین کے علاقے سے 25 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح موٹروے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں دو ملزمان سے 2 کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔ایک اور کاروائی کے دوران میانوالی میں بس سٹینڈ کے قریب ملزم سے 700 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.