آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکا میں یوایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تامپابے، فلوریڈا۔19دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ امریکا کے دوارن کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹ کام اورپاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانےکا جائزہ لیا گیا۔

 

Web Desk

Comments are closed.