سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمن شاہد جمیل کاکڑکی زیر نگرانی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے ڈرائیوروں سے باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا گیا

چمن19دسمبر (نمائندہ عسکر): سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمن شاہد جمیل کاکڑکی زیر نگرانی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے ڈرائیوروں سے باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا گیا دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر غلام محمد لائسنس برانچ انچارج محمد نعمان کمپیوٹر آپریٹر محمد الیاس، اور دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے ۔ آج بروز منگل سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہد جمیل کاکڑنے ڈرائیوروں سے ٹیسٹ لینے سے پہلے انکے لائسنس کے متعلق تمام کاغذات چیک کیے انہوں نے کاغذات چیکنگ کے بعد وہاں پر موجود سب ڈرائیوروں سے نمبر وائز ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کی خود نگرانی کی تاکہ میرٹ کی پاسداری ہو اور کسی ڈرائیور کے ساتھ کوئی زیادتی اور ناجائز اور انکی حق تلفی نہ ہو۔

اس موقع پر انہوں نے پاس ھونے والے ڈرائیورز کو پاس کر کے اور ٹیسٹ میں فیل شدہ ڈرائیوز کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کے لیے پابند گیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی محمد نعیم ا چکزئی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین وضوابط پر اترنے والے ڈرائیورز کے لیے لائسنس کے حصول کو آسان اور سہل بنایا جائے کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کی محکمے کی وجود کا مقصد ہی مفاد عامہ کی خدمت اور جوانوں کو ذریعہ روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ لائسنس کو حاصل کر کے اپنے اور خاندان کیلئے ذریعہ معاش کا بندوست کر سکیں اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک بھی اسی لائسنس کی وجہ سے ملک وقوم کی خدمت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تمام محکموں کے سربراہان میرٹ کی پاسداری کو خصوصی اہمیت دیں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں کو انکی تعلیمی اور ٹیکنیکل صلاحیتوں اور قابلیت کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنے کی مواقع فراہم کی جائے تو ہم ایک خوبصورت خوشحال معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہو جائیں گے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوں گے اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ لائسنس کی حصول کے بعد ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے اپنے اور قوم کی صحیح معنوں میں خدمات اور اپنی فرائض انجام دیں گے ۔

Web Desk

Comments are closed.