کوئٹہ 19 دسمبر (نمائندہ عسکر): شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والی آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کوئٹہ 2023 کے تیسرے دن کوئٹہ یوتھ ہاکی کلب اور بلوچستان پولیس ہاکی کلب نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کوئٹہ 2023 شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا پہلا میچ بلوچستان پولیس ہاکی کلب اور شہید امتیاز شاہ ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا بلوچستان پولیس ہاکی ٹیم نے میچ باآسانی جیت لیا میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ماما ادریس اور جمال الدین نے سر انجام دیئے جبکہ ریزرو ایمپائر ستار خان تھے ۔ اس میچ کے ٹیکنیکل عاشق علی تھے جبکہ ججز کے فرائض یار لودھی اعظم خان نے سر انجام دیئے ۔ تیسرے دن کا دوسرا میچ کوئٹہ یوتھ ہاکی کلب اور شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا کوئٹہ یوتھ ہاکی کلب نے شہید مجاہد اسلام بٹ ہاکی کلب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سکور سے میچ جیت لیا۔ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض اورنگزیب اور سلیم شیخ نے سر انجام دیئے ۔ ریزرو ماما ادریس تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر یاسر لودھی تھے ۔ ججز کے فرائض عاشق علی ایمل خان سر انجام دیئے ۔
Comments are closed.