کوئٹہ 19دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی اور فیکلٹی ممبران نے پیر 18 دسمبر 2023 کو بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈی جی این آئی ایم NIM کراچی ڈاکٹر لبنیٰ ایوب کے ہمراہ چیف انسٹرکٹر مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) ڈاکٹر ثمینہ امتیاز اور فوز خالد ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فوکل پرسن بھی تھیں ۔ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی ٹیم کی میزبانی کی۔ ڈی جی این آئی ایم کراچی نے افسران کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پیشہ ورانہ امور پر نم کی تربیتی کاوششوں کے لیے BCSA کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر BCSA کے پروگرام برائے نصاب کو مزید مضبوط بنانے اور BCSA فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے اور باہمی تعاون کے پروگرام کو ترتیب دینے کے سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے پر اظہار خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی این آئی ایم اور ان کی ٹیم نے ڈی جی بی سی ایس اے اور ان کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور انہیں ڈی جی بی سی ایس اے کی طرف سے تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ انہوں نے ایک کلاس روم لیکچر میں بھی شرکت کی اور BCSA لائبریری، IT لیب، کیفے ٹیریا، کنٹرول روم اور دیگر سہولیات اور BCSA کی نئی عمارت کی تعمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے BCSA کے قیام میں DG BCSA کے موثر کردار کی بہت تعریف کی۔ ڈی جی این آئی ایم کراچی نے صوبائی سرکاری ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے حکومت بلوچستان اور بی سی ایس اے کی کوششوں کو سراہا۔ بی سی ایس اے کے بنیادی ڈھانچے کے معیار کی تعریف کی اور بی سی ایس اے کو مضبوط بنانے میں این آئی ایم کراچی کے تعاون کا یقین دلایا۔
Comments are closed.