مظفرانی گونگو قبیلے کے لوگ ہمیشہ جام خاندان کے ساتھ تھے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہیں گے

جام آف لسبیلہ جام کمال خان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جام کمال خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے

اوتھل 19 دسمبر(رپورٹ-عزیز یوسفزئی): تحصیل لاکھڑا اور تحصیل لیاری کے مظفرانی گونگو قبیلے کے وڈیرہ محمد حسن مظفرانی گونگو اور دیگر محمد حسین، اللہ بچایا، محمد امین، مہر اللہ، میر محمد، پیر محمد، عبدالعزیز، عبدالمجید، اللہ بخش، اللہ ڈنہ، عالم خان، محمد خان، سلیم اللہ، وسیم اکرم، پرویز عالم، رضا محمد، امیر بخش، میر محمد، ثناء اللہ، اللہ بچایا، نور محمد، پیر محمد، میر محمد، سلیم اللہ، ٹمو، نبی بخش، عطاء اللہ، پنل خان، محمد سلیم، یارو، عبدالرشید، عبدالمجید، اللہ بخش، مولا بخش، محمد انور، محمد جمن، رسول بخش، محمد حنیف، حاجی، خمو، محمد سومار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مظفرانی گونگو قبیلے کے لوگ ہمیشہ جام خاندان کے ساتھ تھے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہیں گے انہوں نے جام آف لسبیلہ جام کمال خان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جام کمال خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان بھر میں عوامی سہولیات کے لیے میگا پروجیکٹ بنائے ہیں۔ لیاری اور لا کھڑا کے لیے کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیم اور پائپ لائن بچھا کر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک اہم منصوبہ بنایا اس کے علاوہ جام کمال خان نے لاکھڑا اور لیاری میں اجتماعی مفادات کی بے شمار ترقیاتی اسکیمیں بنائیں جس سے لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی کامیابی لسبیلہ کے عوام کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں لسبیلہ کی عوام جام کمال خان کو ذیادہ سے ذیادہ ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

Web Desk

Comments are closed.